پاکستان پیپلزپارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 279 میر آصف خان دستی نے پیپلز سیکرٹریٹ دستی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،کرونا کا پھیلا ووفا ق کی نااہلی اور عوام دشمنی ہے،ٹڈی دل کی روک تھام نہیں کی گئی،آٹا،پٹرول بحران سے لگتا ہے حکومتی رٹ مکمل طور پر ناکام ہے،پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ذراعت تباہ حالی کا شکار ہے کسان کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،جب سے پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے ملک اور قوم کے لئے مصیبتیں اور پریشانیاں بڑھ گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کا بیانیہ اگر ہوتا تو آج کرونا جیسے موذی مرض اتنی شدت اختیار نہ کرتا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کیے،اناڑی سیاستدانوں میں کرونا سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کی کوئی صلاحیت موجود نہیں ہے جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے اپنی قوم کو ریلیف پیکج دیئے مگر اس مشکل گھڑی میں حکومت اپنی قوم کو کوئی ریلیف پیکج نہ دے سکی،انہوں نے کہا کہ نیب اپنے کالے قانون کے ذریعے مسلسل اپوزیشن کو ہراساں کر رہا ہے، آٹا چینی چور عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہوئے ہیں، شوگر مافیا کے خلاف جرم عائد ہو چکا ہے اور ثابت ہوگیا ہے اورفرانزک رپورٹ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انہوں نے کرپشن کی لیکن نیب خاموش ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کے نہیں حکومتی لوگ ہیں، نیب کا حق بنتا تھا کہ ان کو گرفتار کرتی اور ان کو قانون کے مطابق سزا دیتی مگر نیب ایسا نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی معاملہ ہوتا ہے تو نیب میں اپوزیشن کی پیشیاں لگنی شروع ہوجاتی ہیں جب کہ ان پر کوئی چیز ثابت بھی نہیں ہوتی اور انہیں ایک ایک سال تک اپنی تحویل میں رکھا جاتا ہے،اسٹیل ملز کی نجکاری اور اسٹیل ملز کے ورکرز کو نکالنے پر میرآصف خان دستی نے کہا کہ عمران خان حکومت سے پہلے چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ ہم نوجوانوں کومستقل ملازمتیں دیں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور ان کا یہ بھی مسلسل بیانیہ رہا ہے مگر وہ نوکریاں نہ دے سکے اور سٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے جو سراسر ظلم ہے،مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اگر نوکریاں نہیں دے سکتی تو جن لوگوں کاروزگار لگا ہوا ہے انہیں کم از کم بے روزگار نہ کیا جائے،سٹیل ملز کی نجکاری سے حکومت نہ صرف ان ملازمین کو روزگار کر رہی ہے بلکہ ان سے وابستہ 95 سو خاندان ہیں جن کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کسان کو اس کا حق نہیں مل رہا،کسان کوشوگر ملز سے ابھی تک پچھلی ادائیگیاں نہیں ہوئیں، شوگر ملز انتظامیہ کسان کا پیسہ دبا کر بیٹھی ہوئی ہے مگر اس کے لیے انتظامیہ بھی خاموش ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی خودساختہ قلت بارے انہوں نے کہا کہ عوام خوش ہوئی کے پٹرول کا ریٹ کم ہوگیا ہے لیکن پٹرول کی فراہمی کو غیر یقینی بنا دیا گیا ہے، پیٹرول کی سپلائی مسلسل ہو رہی ہے لیکن مافیا اس کو بلیک میں پٹرول ایجنسیوں کو بیچ رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگے داموں پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ پر بے پناہ رش دیکھ کر وہاں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،پٹرول پمپوں پر شدید گرمی میں موٹرسائیکل کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،عوام پٹرول کی فروخت کے لئے شدید گرمی میں لائن لگے ہوئے مگر انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے،ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ بالکل خاموش ہے،انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ تمام ضلعوں میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہے لیکن پٹرول پمپ پراتنا بڑا رش لگواکر کروناوائرس کو مزید دعوت دی جا رہی ہے،ضلعی و تحصیل انتظامیہ مافیا کو پیٹرول مالکان کو نوٹس دے اور 24 گھنٹے کے اندر پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے یوٹیلٹی سٹور وں پر بھی کوئی چیز دستیاب نہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دوئیاں تک دستیاب نہیں اور کورونا سے صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹروں کو کٹین تک مہیا نہیں کی گئیں،میرآصف خان دستی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں کرپشن کا دور دورہ ہے،میونسپل کمیٹی میں لاکھوں روپے کے سینیٹائزر اور ماسک کی مد میں جعلی بل نکلوائے گئے ہیں جب کہ کسی شہری کو ایک ماسک تک فراہم نہیں کیا گیاجبکہ میونسپل کمیٹی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف رند کی کرپشن کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہو چکے ہیں وہ کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ میونسپل کمیٹی کا آڈٹ کرائیں اورکروڑوں ں کی ہونے والی کرپشن پر ذمہ داران کو سزا دیں ہم انشاء اللّٰلہ ساتھ دیں اور ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے،اس موقع پرانہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت پر ستھیارجی کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کی بھرپور مذمت کرتے کہا کہ کچھ لا دینی قوتیں ان کے پیچھے کارفرما ہیں اور ہمارے قائدین کے خلاف جان بوجھ کر اور سوچی سمجھی سازش کے تحت میڈیا ٹرائل کرایا جا رہا ہے