ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین خان نے گزشتہ روز تھانہ جتوئی کے دورہ کے موقع پر ایس ایچ او چوہدری شاہد رضوان کے ہمراہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے پولیس فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے اور میڈیا کی خدمات بھی قابل فخر ہیں تحصیل جتوئی کے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کرونا جیسی موذی مرض سے بچا جا سکے انہوں نے مزیدکہاکہ ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ سائلین کے ساتھ محبت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کریں تاکہ پولیس اور عوام میں بھائی چارے کی فضائ قائم ہوانہوں نے مزیدکہاکہ میڈیا اور عوام پولیس کے ساتھ ملکر جرائم کے خاتمہ کے لیئے اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے میں تمام صحافیوں کو ساتھ لیکر چلوں گا کسی بھی صحافی کو کوئی بھی مسئلہ ہو میرے آفس میں آکر مجھے مل سکتے ہیں انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی آفیسر کے خلاف شکایت ہو تو بلا جھجک میرے آفس آسکتے ہیں یقین دلاتا ہوں مکمل انصاف ہو گا اس موقع پر ریڈر ایس ڈی پی او شاہد خان، اسسٹنٹ انسپکٹر رانا محمد ضیائ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر خان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خان نیازی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سیف اللّٰلہ خان اور محرر تھانہ جتوئی مظہر حسین خان،نائب محرر محمد اقبال، طاہر عباس، محمد طارق بھی موجود تھے