صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

ڈی پی او مظفر گڑھ کی پولیس رضاکاران سے زیادتی

بیوروچیف علی جان | جمعرات 11 جون 2020 

مظفرگڑھ( علی جان) ڈی  پی او مظفر گڑھ کی پولیس رضاکاران سے زیادتی پورا سال ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے غریب رضاکاران فنڈز کی موجودگی کے باوجود اعزازیہ سے محروم جون میں بجٹ واپسی کا خدشہ  تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے پولیس قومی رضاکاران کیلئے دوسرے اضلاع کی طرح  پنجاب حکومت کی طرف سے تقریباً پچاس لاکھ روپے کا فنڈ کئی ماہ قبل جاری کیا گیا ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں رضاکاران شب گشت اور احساس ایمرجنسی کیش سنٹر کے علاؤہ گزشتہ محرم الحرام اور دیگر مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے مگر سال کے اختتام تک رضاکاران کو ان کے اعزازی کی ادائیگی نہیں کی گئی جب کہ ضلع بھر کے رضاکاران کے اعزازیہ بلز تھانہ جات کے محرر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے تصدیق کے بعد ڈی پی او آفس میں جمع بھی ہو چکے ہیں  ڈی پی او مظفرگڑھ  رضاکاران کے کمپنی کمانڈروں کو ملنا بھی گوارہ نہیں کرتے ہیں جبکہ غریب رضاکاران نے کہا ہے کہ باقی اضلاع میں رضاکاران میں اعزازیہ بھی تقسیم ہو چکا اور ہر ضلع میں وہاں کے ڈی پی اوز نے رضاکاران کو راشن بھی دیا مگر ہم نے عید پر بھی اپنے بچوں کو نئے کپڑے نہیں دلوا سکے اب سال کا اختتام ہے بجٹ واپس ہونے کا خدشہ ہے رضاکاران نے  وزیراعلی پنجاب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب پولیس کو اپیل کی کہ انکو انکا حق دیا جائے اور اعزازیہ کی ادائیگی کی جائے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔