صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

ترجمان پٹرولنگ پولیس ضلع مظفرگڑھ

بیوروچیف علی جان | جمعرات 11 جون 2020 

ترجمان پٹرولنگ پولیس ضلع مظفرگڑھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول لاہور کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کے احکامات اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع مظفرگڑھ عبدالرحیم خان لغاری کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کا روزانہ کی بنیاد پر کرونا ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالرحیم خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب لاہور اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی طرف سے دیئے گئے کرونا وائرس سے متعلق خصوصی ہدایات و احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام ایسے ملازمین جن  میں کرونا وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں کے کرونا ٹیسٹ اپنے زیرنگرانی کرائے جا رہے ہیں اب تک 35 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کروایا جا چکا ہے جن میں سے تین ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور محکمہ کی طرف سے حفاظتی سامان بھی تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ قرنطینہ کئے گئے ملازمین کی فیملی کے ساتھ ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالرحیم خان لغاری  مسلسل رابطہ میں ہیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔