صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

مقامی اخبارکے رپورٹر کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار جون 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملز م کو گرفتار کرلیا، کارروائی بڈھ بیر پولیس نے کی، ملزم نے فائرنگ کر کے صحافی کرائم رپورٹر طاہر حسین کو قتل کردیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیاجس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ خان رازق شہید منتقل کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سر کل عبد السلام خالد کو مخبر کے زریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بڈھ بیر کی حدود میںصحافی طاہر حسین کے قتل میں ملوث مرکزی موجود ہے،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللّٰلہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال حسین نے گلو گلبہارہ حدود میں کارروائی کے دوران ملزم ابراہیم ولد گل خان سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے فائرنگ کر کے صحافی کرائم رپورٹر طاہر حسین کو قتل کردیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیاجس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ خان رازق شہید منتقل کر دیا ہے 

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔