صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

سی سی پی او کا ضلع خیبر میں نئے تعمیر ہونے والے ٹرمینل کا دورہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ جون 2020 

پشاور کپیٹل سٹی پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پور نے گزشتہ روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان کے ساتھ امپورٹ ایکسپورٹ کی خاطر باڑہ ضلع خیبر میں نئے تعمیر ہونے والے ٹرمینل کا دورہ کیا ہے، نئے تعمیر شدہ ٹرمینل میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کے ساتھ امپورٹ ایکسپورٹ کی گاڑیاں بھی لائی جائیں گی جہاں سے کلئیرنس کے بعد ان کو ایل این سی ٹرمینل منتقل کیا جائے گا، اس موقع پر سی سی پی او نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ڈرائیورز سے بھی ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بلا تفریق اور شفاف طریقے سے انٹری ایگزیکٹ کے بعد اپنی باری پر گاڑیوں کو ایل این سی ٹرمینل روانہ کیا جائے گااس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر اور کسی بھی شکایات کے فوری ازالے کی خاطر ٹرمینل میں نمایاں جگہ پر بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت کی جس پر سی سی پی او، ڈی پی او خیبر اور دیگر متعلقہ افسران کے نمبرات درج ہونگے تاکہ کسی بھی ناانصافی کی صورت میں ڈرائیور حضرات پولیس افسران کے ساتھ رابطہ کر سکیں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے بعد میں ایل این سی ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور فراہم سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے واضح کیا کہ درآمدات برآمدات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق درآمدات برآمدات سے وابستہ ٹرانسپورٹرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔