صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

کے ٹی ایچ ہسپتال میں شہریوں سے موبائل فونز چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جون 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کے ٹی ایچ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے تیمارداروں سے موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہسپتال آنے والے افراد سے موبائل فونز چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 8 عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ملزم سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق مدعی نقیب اللّٰلہ ولد تاج اکبر سکنہ باڑہ نے تھانہ یونیورسٹی ٹائون پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج مریض کی عیادت اور تیمارداری کی غرض سے کے ٹی ایچ ہسپتال آیا تھا کہ ہسپتال میں کسی نا معلوم ملزمان نے اس سے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی  ایس پی کینٹ تصور اقبال نے ہسپتال میں شہری سے موبائل فون چوری کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹائون مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹائون محمد اسفاق خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ڈی ایس پی مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد اشفاق نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیساتھ ساتھ متعدد مشتبہ افراد کو بھی پولیس تحویل میں لے کر ان کے بیانات قلمبند کئے، اسی طرح ملوث ملزم کا سراغ لگانے کی خاطر ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی گئی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران محمد جمیل ولد گل نبی سکنہ باصر باغ روڈ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے 8 عدد مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ملزم سے تفتیش جاری ہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔