صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جون 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس آفیسر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ہونے والے خصوصی میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی سٹی محمد شعیب، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد سمیت سٹی اور صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او نے جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی خاطر دیگر اداروں اور یونٹس کے ساتھ کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم برخلاف مال کی بروقت ایف آئی ار کے اندراج کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، میٹنگ کے دوران سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد پایہء تکمیل تک پہنچانے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، سی سی پی او نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے وسائل اور نفری کی کمی کی عرضی کو قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بروقت انسدادی کارروائی کے ذریعے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں ہونے والے میٹنگ میں صدر اور سٹی ڈویژن میں کے تمام سرکلز کی سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سی سی پی او نے دونوں ڈویژنز میں جرائم برخلاف مال اور دیگر سنگین جرائم کی کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کو منشیات خصوصا آئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کاڈیٹا اکھٹا کر کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرنے اور اس کے مطابق موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، سی سی پی او نے اس ضمن میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال کرنے کی بھی سختی سے تاکید کی، میٹنگ کے دوران دیگر حل طلب اور اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی پی او نے عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی ار کے اندراج کو بروقت یقینی بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک ہر صورت پہنچنا چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہوکر غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔