پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں مین زیر تعمیر مکانات سے گارڈر ، ٹی آئرن اور دیگر تعمیراتی مٹیریل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے اشیاء سمیت دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی تا ج محمد ولد امام صدیم سکنہ یوسف آباد نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے زیر تعمیر مکان سے کسی نامعلوم ملزمان نے گارڈر ، ٹی آئرن اور دیگر تعمیراتی میٹریل چوری کر لئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان نے دوران تفتیش متعدد مشتبہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روزکامیاب کارروائی کے دوران رحمت ولد حبیب اللّٰلہ اور حضرت ولی عرف باچہ ولد عبد اللّٰلہ ساکنان افغانستان حال یوسف آباد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ گارڈر ،ٹی آئرن اور دیگر تعمیراتی میٹریل برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔