صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

زبانی تکرار پر اپنے بہن کو قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر جون 2020 

چارسدہ (اکثریت نیوز)نستہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔زبانی تکرار پر اپنے بہن کو قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد۔ دوران انٹاروگیشن ملزم کا اعتراف جرم مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک آمان ولد پہلوان ساکن ملیان نستہ نے تھانہ نستہ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب میں اور دیگر اہل خانہ اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے صبح نیند سے بیدار ہوا تو میری بیٹی قتل شدہ اپنے چارپائی پر پڑی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے رحم داد نے زبانی تکرار کی رنجش سے اسلحہ آتشین سے قتل کیا ہے۔واقعات کا فوری نوٹس لیکر ڈی پی او چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل داد خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتار ی اور آلہ قتل کی برآمد گی کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے علاقہ میں مخبروں کا جھال پھیلا کر ملزم رحم داد ولد ملک آمان ساکن نستہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن کا تین دفعہ طلاق ہو چکی ہے اور وہ ایک بد چلن تھی جس کی رنجش سے میں نے اسے قتل کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔