پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران قمار بازی میں مصروف9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ گلبہار اور تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائی کے دوران دھر لیا، گرفتار افراد کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور الات قماربازی بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین اور ڈی ایس پی سٹی ٹو عتیق شاہ کو اطلاعات ملی کہ تھانہ گلبہار اور تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ڈی ایس پی سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللّٰلہ نے رحمان سٹریٹ میں واقع مکان پر چھاپہ لگا کر5 قمار بازوںعلی،ندیم،گلزار،عاشق حسین اورگلزار خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اسی طرح ڈی ایس پی سٹی ٹو عتیق شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان نور خان،سلیمان،عرفان اور اشرف کو گرفتار کر لیا، گرفتار تمام ملزمان قماربازی میں مصروف تھے، جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی گئی ، گرفتار قماربازوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔