صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر جون 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن انیلہ ناز نے پشاور شہر اور صدر کے مختلف سیکٹروں میں احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والوں کو کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ہجوم والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اس وائرس کا ایک شخص سے دوسرے شخص کو انتقال ماسک نہ پہننے اور ملنے جلنے سے ہوتا ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں اور آپس میں میل جول سے گریز کرتے ہوئے اس وباء کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ایسا نہ ہو کہ یہ بے احتیاطی اور لاپرواہی آپ ہی کے عزیز و اقارب کیلئے جان لیوا ثابت ہو جائے اور اسی طرح بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو جائے ۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔