صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

پشاور، اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 31 مئی 2020 

پشاورکپیٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے گزشتہ ہفتے قریبی دوست ذیشان کو اراضیات میں نہایت بیدردی کے ساتھ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ذاتی عناد پر دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل سمیت مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مدعی گلزار ولد برہان سکنہ نحقی نے تھانہ داودزئی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے ذیشان جو کہ مستری کو کسی نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل نجم الحسنین نے واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل رحم حسین اور ایس ایچ او داودزئی واجد شاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ مقتول کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران بار بار متضاد بیانات کو مشکوک جانتے ہوئے مقتول کے قریبی دوست ملزم واقف اللّٰلہ ولد سعید الرحمن سکنہ نحقی کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس نے سرسری پوچھ گچھ کے دوران مقتول دوست ذیشان کو ذاتی عناد کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل سمیت مقتول کا پستول اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔