صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

نو پارکنگ زون میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے پر 10افراد پر جرمانے عائد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 29 مئی 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے پر 10افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر جلیل کبابی روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 10موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کر کے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے جبکہ لاہور اڈے کے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے مذکورہ مقام پر رش بارے شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار جلیل کبابی روڈ پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا کام صرف سڑکوں پر کھڑے ہوکر اشارے کرنا نہیں بلکہ ٹریفک کے نظام میں بننے والی رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ہوتا ہے جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور چوکس ہے اور ٹریفک کے نظام میں آنے والی ہر خامی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک میں خلل کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔