صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

پشاور پولیس کی کارروائی شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 29 مئی 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقے سربند سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے قبضے سے 8 بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللّٰلہ کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ سربند کی حدود میں ایک رہائشی مکان میں شراب فروشی کا دھندہ جاری ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کامران خان ولد فقیر خان سکنہ سربند کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مکان سے 8 عدد بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔