کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 7 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ پشتخرہ کی حدود میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے قماربازی میں مصروف 7 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی نگرانی میں موضع پشتخرہ میں قماربازی میں مصروف ملزمان فیصل، نذیر اکبر، عمر فاروق، طارق، سلمان، عالمگیر اور فقیر حسین کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے