صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

بھارت: قرنطینہ سینٹر میں خاتون کا گینگ ریپ

ویب ڈیسک | اتوار 26 اپریل 2020 

بھارت کی ریاست راجھستان میں پولیس نے قرنطینہ میں موجود خاتون کا گینگ ریپ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راجھستان کی پولیس نے خاتون کو ریاستی اسکول کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقل و حرکت معطل ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون لاک ڈاؤن کی وجہ سے مادھو پور میں پھنس گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے پیدل ہی جے پور جانے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 40 سے 45 سال بتائی گئی۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے ایچ ایس او نے بتایا کہ خاتون جے پور جاتے ہوئے راستہ بھول گئیں اور مذکورہ گاؤں میں پھنس گئیں۔ بعدازاں گاؤں والوں نے خاتون کو کورونا وائرس میں مبتلا سمجھ کر زبردستی اسکول میں تنہا چھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے خاتون کو اسکول میں تنہا چھوڑنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اسی رات 3 ملزمان نے خاتون کا گینگ ریپ کردیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو گرفتار جبکہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرلیا گیا۔

ان کے مطابق تمام ملزمان کی عمریں 20 برس کے لگ بھلگ ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس نے تبایا کہ وائرس سے متعلق طبی معائنے کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ کئی دن پیدل چل کر ایک گاؤں میں پہنچی جہاں ان کا گینگ ریپ ہوگیا۔ متاثرہ لڑکی ، جس کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہے ، نے پولیس کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک گاؤں میں پہنچنے سے پہلے کئی دن پیدل چل رہی تھی جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں بھی خطرناک حقائق بیان کیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت کے ادارے ’نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ’ریپ‘ کیا جاتا ہے۔

این سی بی آر کی 2017 کی رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں خواتین کے خلاف تشدد، ریپ، ان پر تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ برس 2016 سے زیادہ جرائم ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2017 میں مجموعی طور پر بھارت بھر میں خواتین کے خلاف جرائم و تشدد کے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے زیادہ تر ’ریپ‘ کے کیسز تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف 2017 میں بھارت بھر میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد خواتین کا ’ریپ‘ اور ’گینگ ریپ‘ ہوا۔ رجسٹرڈ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ’ریپ‘ اور ہر ایک دن بعد کسی خاتون کا ’گینگ ریپ‘ کیا جاتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔