صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک،2اہلکار شہید

ویب ڈیسک | اتوار 26 اپریل 2020 

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں خیسورہ اور دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکم داد تھے۔ لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد اورسپاہی سکم داد کا ایبٹ آباد سے ہے۔ سپاہی سکم داد کی عمر 33 برس جب کہ لانس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 برس تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔