صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

رہائشی مکان میں قائم منشیات فیکٹری سیل ایک ملزم کو گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 23 اپریل 2020 

پشاور کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران شہر کے نواحی علاقے کے ایک رہائشی مکان میں قائم منشیات فیکٹری سیل کر دی، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران نشہ اور گولیاں بنانے میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم اپنے رہائشی گھر میں نشہ آور گولیاں بنانے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرتا تھا جس کے قبضے سے گولیاں بنانے والے مختلف قسم کے اوزارمشین، 29 ہزار سے زائد تیار نشہ آور گولیاں اور تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل نجم الحسنین کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے نواحی علاقے خزانہ میں ایک رہائشی گھر میں کچھ مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں، جس پر اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او خزانہ اعجاز اللّٰلہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر غیر قانونی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا، اے ایس پی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او اعجاز اللّٰلہ نے تھانہ خزانہ کی حدود لڑمہ میں ایک نجی کالج کے قریب مشکوک گھر کا سراغ لگا کر گھر میں قیام پذیر افراد کی ریکی شروع جس کے دوران ٹھوس شواہد ملنے پر گھر سے ایک ملزم عبدالکریم ولد میر ویس کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر خود میں نشہ آور گولیاں بنانے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے 29 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں، تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی ہیروئن، گولیاں بنانے کی مشین وغیرہ بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم نے شریک دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔