پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جس نے بتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جبکہ مسروقہ موٹر سائیکل ضلع خیبر میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا جس کے قبضے سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق شہزاد ولد مختیار احمد نے تھانہ کوتوالی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزم نیاسکی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی عتیق شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی رفیق خان نے ملزم کی تلاش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی نگرانی شروع کی جس کے دوران اصل ملزم فیاض ولد شفیع اللّٰلہ سکنہ ناگمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے قبضے سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے