صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

کراچی میں دکانیں کھولنے پر گرفتار تاجروں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

ویب ڈیسک | جمعرات 23 اپریل 2020 

عدالت نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نیپیئر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا، پیش کیے گئے ملزمان میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمدخلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے جب کہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی لڑائی میں تاجر پس رہا ہے، ایک کو منائیں تو دوسرا روٹھ جاتا ہے، گورنر صاحب سے میٹنگ کے دوران سفارشات دینے پر ایک گھنٹے میں کاروبار کھولنے پر اتفاق ہوا تھا، ہم نے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ڈیمو کیا تھا، دیکھنا چاہتے تھے کہ ایس او پیز پر کس طرح عمل کیا جائے گا، تاجروں کو سہولیات دینے کے بجائے گرفتار کیا گیا، تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، خدارا تاجروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔