صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا: لاہور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک | بدھ 22 اپریل 2020 

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ پروگرام کی سربراہ شہریوں کو لائنوں میں لگا کر تصاویر بنواتی ہیں، جب تک آٹے کے تھیلے کے ساتھ تصویر نہ بنے غریب کی مدد نہیں ہوتی۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کیا ریاست مشکل حالات میں اسطرح مدد کرتی ہے، احساس پروگرام کی سربراہ تصاویر بنا کر بری الزمہ ہوجاتی ہیں، جو سفید پوش لائنوں میں نہیں لگ سکتے وہ کہاں جائیں۔
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔