پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کو اطلاع ملی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث عناصر ضلع خیبر کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللّٰلہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال حسین نے لیڈیر پولیس کے ہمراہ شیخان روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار خاتون مسماة (ش) ساکنہ چارسدہ اور طارق ولد وارث سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی ہے،۔اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران دی ایس پی سٹی گوہر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید نے اندرون شہر موٹر سائیکل کے ذریعے اپنے مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم ثابت ولد رامت خان سکنہ باڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے