صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

پشاور، قتل میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا گیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 21 اپریل 2020 

ٍپشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں برادر نسبتی کو قتل کرنے والے ملزم کو چند گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو تنازعات پر قاضی وقار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے تفیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قاضی وقار ولد قاضی محمد عمر سکنہ لنڈی ارباب نے بحالت مجروحیت پولیس کو رپورٹ کی کہ گھریلو تنازعہ پر اس کے بہنوئی قاضی طارق ولد قاضی غیاث الدین نے فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر شدید زخمی ہوا ہے، مجروح کی رپورٹ پر تھانہ بھانہ ماڑی میں اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جو بعدہ مجروح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا۔ ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے گرفتاری کی خاطر ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاضی طارق ولد قاضی غیاث الدین کی نامعلوم مقام پر فرار کہ کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران برادر نسبتی مقتول قاضی وقار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔