صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

سٹی پٹرولنگ فورس کی کاروائی، فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 21 اپریل 2020 

ٍپشاور سٹی پٹرولنگ فورس نے عدالت پیشی سے واپس جانے والے فریق کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا مخالف فریق سے سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ مواد شئیروائرل کرنے کا تنازعہ چلا آ رہا ہے جس میں اس سے قبل بھی دونوں فریقین کے مابین جھگڑا ہو چکا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جن کو مزید کارروائی کی خاطر تھانہ شرقی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہےتفصیلات کے مطابق مسمی دین محمد عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دین محمد اور اس کے ساتھیوں احمد اور رحیم خان پر فائرنگ شروع کی جس سے تینوں افراد بال بال بچ گئے اسی اثناء میں ملزمان دوبارہ فائرنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قریبی موجود سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت عبدالحفیظ ولد میر دلی اور زاہد ولد دلاور ساکنان خزانہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران سوشل میڈیا پر منفی تنقید اور شئیرنگ کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا یے، دونوں فریقین کے مابین اس سے قبل بھی لڑائی جھگڑا ہوا ہے، ملزمان کو مزید کارروائی کی خاطر تھانہ شرقی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔