امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کےلیے میں امریکا میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے لگا ہوں۔