صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا

ویب ڈیسک | منگل 21 اپریل 2020 

وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے سیمپل لے کر اسے شوکت خانم لیب بھجوا دیا

ہے۔

واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔