صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 20 اپریل 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ چمکنی کی حدود میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان اور پنجاب سے ہے جو دو مختلف گاڑیوں کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر ر ہے تھے، سمگلرز کی گاڑیوں سے مجموعی طور پر 30 کلو گرام سے زائد افیون، 19 کلو گرام ہیروئن اور 22 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت ضلع خیبر کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کی روشنی میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی رنگ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 789 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 19 کلو گرام ہیروئن، 6 کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزم عبداللّٰلہ ولد تھانیدار سکنہ افغانستان حال سٹی ٹاون گرفتار کر لیااسی طرح اے ایس پی چمکنی خانزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے موٹروے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 29 کلو گرام سے زائد افیون اور 16 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم ثناء اللّٰلہ ولد عبد الغنی سکنہ لاہور کو گرفتار کر لیا، گرفتار دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔