پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند یوم پہلے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز سے تھر مل گن چوری کرنے میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ہیں، ملزمان نے سٹور سے کرونا وائرس کی خاطر خریدے گئے تھرمل گن چوری کئے تھے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے مالیت کے تھرمل گن برآمدکرلیے گئے ہیں ،جبکہ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان فروختگی کے عوض تین لاکھ سے زائد رقم بھی برآمدکرلی گئی ہے ،ملزمان نے اس سے قبل بھی سٹور سے گلوز، N95 ماسک اور تھرمامیٹر چوری کئے تھے۔تفصیلات کے مطابق مدعی ڈاکٹر نیاز احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخواہ نے تھانہ مچنی گیٹ کو رپورٹ کی تھی کہ ان کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سٹور سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے تھر مل گن چوری کرلیے ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا سختی نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان خلیل کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ سجاد خان کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ سجاد خان نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جبکہ واقعہ کی سی سی فوٹیج بھی حاصل کیں،اسی دوران گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان کامران جاوید ،شہزاد ،قاری عبدالعزیز ،کامران ناصر اور عادل کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ہیں، ملزمان نے سٹور سے کرونا وائرس کی خاطر خریدے گئے تھرمل گن چوری کئے تھے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے مالیت کے تھرمل گن برآمدکرلیے گئے ہیں ،جبکہ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان فروختگی کے عوض تین لاکھ سے زائد رقم بھی برآمدکرلی گئی ہے ،ملزمان نے اس سے قبل بھی سٹور سے گلوز، N95 ماسک اور تھرمامیٹر چوری کئے تھے۔