پشاورپولیس نے آغا میر جانی شاہ کی حدود میں مجذوب بن کر منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، کراس ملنگ کے نام سے مشہور ملزم اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق آغا میر جانی شاہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملنگی اور فقیری کہ آڑ میں ایک منشیات فروش آغہ میر جانی شاہ کی اراضیات میں اپنا مکروہ دھندا جاری رکھا ہوا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمران الدین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران عرف کراس ملنگ ولد صاحبزادہ سکنہ عطا محمد گھڑی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام اعلی چرس برآمد کر لی جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے