صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

پولیس افسران، علماء کرام، معزیزین اور مشران کی ملاقات

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 17 اپریل 2020 

 پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں پچھلے جمعہ کی طرح اس جمعہ کو بھی خصوصی مہم چلائی ہے جس کے دوران مختلف سرکلز میں پولیس افسران نے علماء کرام، معزیزین اور مشران کیساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، شہر بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر علماء کرام اور شہریوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے نماز جمعہ کے دوران وبا سے بچانے کی خاطر مختصر خطبہ دینے کی اپیل کی، پولیس افسران نے علماء کرام کو نماز جمعہ میں مختصر تلاوت کرنے کی یقین دہانی کرانے کیساتھ ساتھ مساجد پر حکومتی احکامات پر مبنی پمفلٹ بھی چسپاں کئے۔تفصیلات کے مطابق اس جمعہ کے روز بھی پشاور پولیس نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر ضلع بھر میں علماء کرام ،معززین اور علاقائی مشران کیساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے مہم چلائی ،خصوصی مہم کے دوران پشاور پولیس نے علماء کرام اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی یقین بھی دہانی کرائی،پولیس افسران نے علماء کرام ،مشران اور معزیزین کیساتھ نماز جمعہ سے قبل مختلف سرکلز میں میٹنگز بھی کرائی گئی جس میں پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کوکرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے ہم متحد ہو کر اس وبا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔