صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

پشاور پولیس خاتون سمگلر سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 17 اپریل 2020 

پشاور پشاور پولیس خاتون سمگلر سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا نعیم حیدر نے لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ خاتون سمیت دو ملزمان مسماة(ل) زوجہ شریف سکنہ نوشہرہ اور باسط ولد مصری خان سکنہ ضلع خیبرکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلو گرام ہیروئن کر لی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ ٹائون اشفاق خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران پوش علاقے میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم شوکت ولد برکت سکنہ تہ کال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلا ل حسین خان نے مشہور منشیات فروش شمشیر عرف شیر خان ولد حاجی محمد سکنہ شین درنگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ہونے والے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔