پشاورملک بھر میں کورونا وباء کے پیش نظر پشاور میں ممکنہ روک تھام کی خاطر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے اندرون شہر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشن نے لاک ڈاؤن کا تفصیلی جائزہ لیاجبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کو بند کرادیا۔ لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دی جانے والی دکانیں ہی کھولنے کی اجازت دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لاک ڈاؤن میں تاجروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔