پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر تھانہ کوتوالی کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے 8 قماربازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتاری بد نام زمانہ قمار بازبوستان عرف بوستانے کے ڈھیرے پر چھاپہ زنی کے دوران عمل میں لائی گئی ہے، کارروائی کے دوران قماربازوں کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 21 ہزار سے زائد روپے ، آلات قمار بازی اور موبائل فونز بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر تھانہ کوتوالی کی حدود میں مشہور قمار باز بوستانے کے ڈھیرے میں کچھ افراد قماربازی میں مصروف ہیں جس پر ڈی ایس پی سٹی ٹو عتیق شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی رفیق خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بوستان عرف بوستانے کے بیٹے سلیم سمیت 8 ملزمان عمر دراز ولد فراز،حمزہ ولد اعظم،واجد ولد عبد لحکیم،محمد علی ولد ادریس،سلیمان ولد امداد حسین،فاروق ولد غلام اورحبیب ولد گل ہاشم کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر داؤ پر لگی رقم21 ہزار روپے، آلات قمار بازی اور موبائل فونز بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی