صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ٹریفک وارڈنز میں کورونا سے بچنے کیلئے سینی ٹائزرز اور ماسکس تقسیم

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل اپریل 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ٹریفک وارڈنز میں ماسکس اور سینی ٹائزرز تقسیم کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قائد کمال نے ٹریفک وارڈنز میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سینی ٹائزرز اور ماسکس تقسیم کئے اور انہیں ڈیوٹی کے دوران ماسکس اور سینی ٹائزر کے استعمال کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے وقت کسی کے ساتھ ہاتھ نہ ملائیں۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر ان میں ماسکس اور سینی ٹائزرز تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے افسران اور اہلکاروں کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور خاص کر موجودہ صورتحال میں ان کو واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دینے سمیت اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور میل جول سے گریز کریں اور بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ اس خطرناک وبا کا شکار نہ ہو سکیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی طرح حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔