صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

وزیراعظم کا امتحان شروع ہوچکا آٹا چینی چوروں سے کیا سلوک کرتے ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک | منگل اپریل 2020 

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی پر سبسڈی میں اسد عمر کا کردار نہیں، رزاق داؤد کا کردار ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ٹھیک ہیں، دونوں میں کوئی اختلافات نہیں، تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوجاتی ہے، اگر تعلقات میں کوئی فرق پڑا ہے تو وہ دور بھی ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید نے حکومت میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دو گروپ نہیں ہیں بس کپتان نے فیلڈنگ بدلی ہے، کپتان اپنی فیلڈنگ بدلتا رہتا ہے اور جب چاہے بدل سکتا ہے، عمران خان کو پتہ ہے کس کو ساتھ لے کر جانا ہے، ان کے فیصلے ہمیں بھی پتہ نہیں ہوتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ وقت سے پہلے آگئی اور 25 اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا، 25 تاریخ کو فرنزک رپورٹ آئے گی جو پکڑا گیا اسے سزا دلوائی جائے گی، رمضان کے بعد ہماری ذمہ داری ہے کہ جو بھی آٹا چینی چور ہے اسے قرار واقعی سزا دی جائے، جب بزنس مین سیاست میں آگیا تو مافیا مضبوط ہوگیا، ملک کی ملک میں مافیا پہلے اتنا مضبوط نہیں تھا جتنا آج ہے، بدقسمتی ہےکہ بزنس مین سیاست میں آتا ہے، کورونا وائرس سیاست کو بدل سکتا ہے،
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اب عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوگیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ملوث افراد کے ساتھ ہم کیا سلوک کرتے ہیں، میڈیا اور عوام کورونا وائرس بھول گئے آٹا چینی پر ساری توجہ ہے، امتحان کے مہینے رمضان میں بھی شروع ہوسکتے ہیں ورنہ رمضان کے بعد سیاست میں کافی زور و شور ہوگا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔