صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی عہدے سے فارغ، نوشین جاوید چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

ویب ڈیسک | پیر اپریل 2020 

گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دیدی۔

 سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔ چئیرمین ایف بی آر کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کام کر رہی تھیں۔

نوشین جاوید امجد کو اب ریگولر طور پر چئرپرسن ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے، نوشین جاوید امجد کو ممبر ایڈمن ایف بی آر سے تبدیل کر کے چئیرمین ایف بی آر لگایا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔