صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

کورونا وائرس؛ سری لنکن کرکٹرز باغبانی چیلنج میں مصروف

ویب ڈیسک | پیر اپریل 2020 

کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں لاک سری لنکن کرکٹرز ان دنوں گھرمیں باغبانی چیلنج میں مصروف  ہیں۔اس چیلنج کو سابق کپتان کمارسنگاکارا نے بھی قبول کرتے ہوئے اپنے گھر کے باغیچہ کی تصاویر شوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماضی میں لگائے گئے پودے اب پیداوار دینا شروع ہوگئے ہیں۔

کمار سنگاکارا نے ان کے ساتھ تصاویر جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر پھل لگا دیکھ کر بہت خوش ہوں،  یہ ہمارے گھر اور ہمسایوں کے لیے کافی ہیں۔ ایم سی سی کے صدر نے اپیل کی کہ آپ بھی گھر میں باغبانی کریں۔

کمار سنگاکارا کی طرح جیون مینڈس، اینجلو میتھوز، ڈینش چندی مل، ڈریموتھ کرونا رتنے، دھیمکا پرشاد، تیشارا پیریرا اور دوسرے کرکٹرز بھی ہوم گارڈننگ کے اس چیلنج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی گھر پر رہنے کی درخواست کی ہے تاکہ اس عالمی وبا کا مقابلہ کیا جاسکے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔