صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

جرائم پیشہ افراد اورمنشیات فروش گرفتار، جدید خود کار اسلحہ اورمنشیات برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ اپریل 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران جرائم پیشہ اور منشیار فروشی میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے اابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کیساتھ ساتھ دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ چار عدد کلاشنکوف، تین کلو گرام چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں کرونا وائرس کی ممکنہ تدارک کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے کاروائیاں کرتے ہوئے جس کیدوران ایس ایچ او  تھانہ پشتخرہ کامران خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش طاہر شاہ ولد امین شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 310 گرام آئس ،ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار احمد نے دو منشیات فروش عبد الرحمان اور شکیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50گرام آئس،تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ متھرا پولیس نے منشیات فروش محمد رسول اور دائود کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ متھرا راضی خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے الماس ماڈل ٹائون میں چار افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے چار عدد کلا شنکوف بھی برآمد کر لی گئی گرفتار افراد سے دوران تفتیش جرائم میں ملوث ہونے کی انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔