صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پشاور' ون ویلنگ کرنے پر 6موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند'جرمانے عائد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ اپریل 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر 6موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کرکے حراست میں لئے جانیوالے ملزمان پر جرمانے عائد کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی تاج ملوک اور ایجوکیشن ٹیم نے نادرن بائی پاس پر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام کو آگاہی دینے کی خاطر ناکہ بندی کی تھی اس دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دینے سمیت ان میں پمفلٹس تقسیم کئے اور حسب معمول نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جس میں مزید 6 افراد کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلیں 523/550 میں ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کردیں اور ان پر جرمانے عائد کردیئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کسی بھی طور پر اپنی ڈیوٹی سے غافل نہیں اور حالات جیسے بھی ہوں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیگی۔ ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔