صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک | جمعہ اپریل 2020 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 53 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، پوری دنیا میں وائرس سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک افراد کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

اٹلی؛

کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہے۔

امریکا؛

امریکا میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ مسلسل دوسرے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اسپین؛

اسپین میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

برطانیہ؛

برطانیہ میں ایک ہی دن میں 570 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں، صرف لندن میں ہی 100 افراد جان کی بازی ہار گئے۔  وزیر صحت کی حالت بہتر ہونے پر وہ قرنطینہ سے باہر آگئے اور روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2009 جب کہ متاثرین 33 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

ایک کڑور افراد بے روزگار؛

دوسری جانب عالمی وباء کے باعث امریکا میں ایک کڑور افراد بے روزگارہوگئے ہیں۔ صدراتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹس کا نیشنل کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔  امریکی فوج جرنل کا کہنا ہے بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔