صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

کورونا وبا کے بعد میوزیم سے فان گوخ کی قیمتی پینٹنگ چوری ہوگئی

ویب ڈیسک | بدھ اپریل 2020 

دنیا کے عظیم مصور اور پینٹر فان گوخ کی مشہور پینٹنگ ایک میوزیم سے چوری ہوگئی ہے جسے ایک اور میوزیم سے کچھ دنوں کےلیے مستعار لیا گیا تھا۔ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے سنگر لارین میوزیم میں یہ تصویر کچھ عرصے کے لیے رکھی گئی تھی۔ میوزیم کورونا وبا کے تحت بند تھا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک چور اس پینٹنگ کو لے اڑا ہے۔ اس تصویر کو فان گوخ نے ’دی پرسونیج گارڈن ایٹ نیونین ان اسپرنگ‘ کا نام دیا تھا جو ایک انمول شاہکار ہے۔

یہ تصویر 1884 میں بنائی گئی تھی اور اسے چند دنوں کےلیے گروننگر میوزیم سے عاریتاً لاکر سنگر لارین میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد میوزیم کے سربراہ جان رڈولف ڈی لورم نے کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت صدمے میں ہیں اور یہ نہ صرف ان کےلیے بہت بری خبر ہے بلکہ خود گروننگر میوزیم کے لیے بھی بہت تشویشناک خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن اور آرٹ پورے معاشرہ کا اثاثہ ہوتا ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ خوش ہوتے ہیں اور جذبہ جاگتا ہے اور اس مشکل وقت میں لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس وقت میں پینٹنگ کا چوری ہونا ایک بڑا المیہ ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔