صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ویب ڈیسک | بدھ اپریل 2020 

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی متنازع اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ انہیں ایک نامور چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘

ٹک ٹاک اسٹار نے اس پر صارفین سے ان کی رائے بھی پوچھی، جس پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

انہوں نے حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰلہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت کرے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کسی نے لکھا حریم شاہ وینا ملک کی جگہ لینے جارہی ہیں۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ شاید خدا اس ہی ذریعے سے حریم کو اپنی جانب لارہا ہو۔

حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں نہ تو رمضان ٹرانسمیشن کا نام بتایا اور نہ ہی اس چینل کا کوئی ذکر کیا جس کی جانب سے انہیں یہ آفر ملی۔

بعدازاں حریم شاہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’اس رمضان سب کریں گے توبہٰ استغفار، میرے ساتھ‘۔

واضح رہے کہ حریم شاہ جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔

بعدازاں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک خبروں میں اس وقت سامنے آئیں جب معروف اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر اپنے نجی جہاز میںبغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامنا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

اس کے بعد حریم شاہ کی دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد حریم شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کیکرسی پر بیٹھنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔