صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

اگلی بار ہمیں میراثی اور کنجر بولنے سے پہلے سوچ لے گا‘

ویب ڈیسک | بدھ اپریل 2020 

کورونا وائرس کے باعث اس وقت لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوگئے ہیں، جہاں کئی لوگ گھروں سے دفاتر کا کام کررہے ہیں وہیں متعدد افراد بوریت دور بھگانے کے لیے ٹیلی ویژن کا سہارا لے رہے ہیں۔

جہاں امریکا میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث عوام ٹیلی ویژن کی جانب مرکوز ہورہے ہیں اور چینلز کی ریٹنگ میں اضافہ ہورہا ہے وہیں پاکستان میں بھی ماضی کی کامیاب فلمیں اور ڈرامے ٹی وی پر واپسی دیکھے جارہے ہیں۔

ایسے میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں صرف شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی ہیں جو لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اب وقت ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے انٹرٹینرز کی عزت کریں، صرف وہی ہیں جو اس مشکل وقت میں لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہے، اگلی بار انہیں کنجر اور میراثی کہنے سے پہلے ایک بار سوچ لے گا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے شوبز اسٹارز عوام کو اس وائرس سے لڑنے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بھی پاکستانی شوبز اسٹارز مداحوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دے رہے جبکہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے انہیں محظوظ بھی کررہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2 ہزار 39 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے 27افراد انتقال کرچکے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔