کوہاٹ: (راجہ فرقان احمد) وزیر انسدادمنشیات شہریار خان آفریدی کا کرونا کے انتظامات کے حوالے سے کوہاٹ کا خصوصی دورہ. دورے کے دوران شہریار آفریدی ڈپٹی کمشنر اور میڈیکل سپرٹنڈنٹ کہ ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی گئے. کوہاٹ میں کرونا وائرس کے خلاف اقدامات سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی کی. اس موقع پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کوہاٹ سٹی اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر اینٹی کرونا وائرس سپرے شروع ہوگیا ہے. مخصوص مقامات پر آیسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جس میں بہادر عملہ اس وائرس سے لڑنے کے لئے تیار ہے.