صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تمام تربیتی ادارے بند جبکہ محکمہ سوشل ویلفئیر مراکز میں تربیت حاصل کرنے والی طالبات کو کرونا کے پیش نظر چھٹیاں، عملہ ڈیوٹی پر مامور، خواتین سٹاف میں خوف کی لہر، عوامی وسماجی حلقوں کا دفاتر بند کرنے کا مطالبہ۔ تفصیل

بیوروچیف علی جان | جمعرات 19 مارچ 2020 

حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تمام تربیتی ادارے بند جبکہ محکمہ سوشل ویلفئیر مراکز میں تربیت حاصل کرنے والی طالبات کو کرونا کے پیش نظر چھٹیاں، عملہ ڈیوٹی پر مامور، خواتین سٹاف میں خوف کی لہر، عوامی وسماجی حلقوں کا دفاتر بند کرنے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کروناوائرس خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری و نجی سکولوں، ووکشینل انسٹیوٹ سنٹر، ٹیوشن سنٹر، سمیت تمام تربیتی اداروں میں بمہ سٹاف چھٹیاں کردی گئی ہیں ۔ جبکہ محکمہ سوشل ویلفئیر مظفرگڑھ کے تربیتی مراکز صنعت زار اور قصر بہبود میں طالبات کو تو چھٹیاں کردی گئی ہیں مگر فی میل سٹاف اپنی ڈیوٹی پر روزانہ کی طرح مامور ہیں ۔ کروناوائرس کے روزبروز بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے فی میل سٹاف میں شدید خوف کی لہر پائی جارہی ھے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت پنجاب سے فوری دفاتر بند کرنے کا مطالبہ کیا ھے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔