صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

سردارعبدالحئی خان امیرتحریک لبیک جتوئی

بیوروچیف علی جان | جمعرات 19 مارچ 2020 

مظفرگڑھ:سردارعبدالحئی  خان امیرتحریک لبیک جتوئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرونا جیسی آفت پر سیاست کرنے کی بجائے اس مرض پر قابو پانے میں حکومت کا ساتھ دیں یہ وقت سیاست نہیں اجتماعی اقدامات کا ہے حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ اس کے لئے عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان کی تائید کر رہا ہے اپوزیشن سیاست کرنے کی بجائے آزمائش کی اس گھڑی میں قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ چلیں ملک و قوم مستحکم ہو گا تو سیاست ہے ورنہ یہ سیاست کسی کام نہیں آئے گی۔ کرونا وائرس قرآن وسنت کے احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہے۔ مدینہ کی ریاست کے دعویدار حکمران قرآن و سنت کے نظام کو ملک میں عملی طور پر نافذ کریں۔اسلام کے سنہری اصولوں اور ضابطے حیات کو اپنا نے سے ملک و قوم کے مسائل اور کرونا وائرس جیسی بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ پہلے سے پتہ ہونے کے باوجود حکومت کا کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرناحکومتی نااہلی کو ثابت کرتا ہے اگر حکومت نے بروقت اور قبل از اقدامات کیے ہوتے تو آج مدارس، تعلیمی ادارے، دفاتر اور بازاروں کو بند کرنے کی نوبت نہ آتی اور عوام میں شدید خوف و ہراس نہ پایا جاتا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔