صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

کورونا بیماری نہیں اللّٰلہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے

بیوروچیف علی جان | منگل 17 مارچ 2020 

مظفرگڑھ(علی جان سے)کورونا بیماری نہیں اللّٰلہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے مسلمان عبادات میں مشغول رہیں بیماری سے کبھی موت نہیں آتی موت وقت مقرر ہے، وزیر احمد ملک تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار تحصیل پریس کلب جتوئی کے  صدر وزیر احمد ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا سے ہزار گناہ خطرناک بیماریاں موجود ہیں بحثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ کسی بھی بیماری سے کبھی موت واقع نہیں ہوتی احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کرنی چاہئے لیکن ایسے موقعوں پر اللّٰلہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللّٰلہ علیہ وسلم کی اطاعت میں مشغول رہنا چاہئے یہ ہماری کوتاہیوں اور گناہوں کی وجہ سے ایسے موذی امراض جنم لیتے ہیں اللّٰلہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کا موقع ہے ہمیں سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں کا کفارہ کرنا چاہئے اور کسی بھی باتوں میں کان نہ دھرے جائیں نماز کا باقاعدگی سے اہتمام رکھا جائے ہر باشعور اور سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والے لوگوں کو چاہئے کہ لوگوں میں جھوٹی افواہیں چھوڑ کر خوف و ہراس میں مبتلا نہ کیا جائے ہر شخص ذمہ دار شہری کا فرض ادا کرے اور مثبت چیزیں سوشل میڈیا پر وائرل کی جائیں،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔