صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

سردارعبدالحئی خان امیرتحریک لبیک پاکستان جتوئی

بیوروچیف علی جان | منگل 17 مارچ 2020 

مظفرگڑھ:سردارعبدالحئی خان امیرتحریک لبیک پاکستان جتوئی نے  کہاکہ ایسی پابندیاں جن کے نتیجے میں مسجدیں سنسنان اور دینی مراکز ویران ہو جائیں عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ بیماری سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا اہتمام کرنا یقینا سنت رسول ہے مگر ان احتیاطی تدابیر کی حدود اور دائرہ کار بھی ہے۔ جمعے اور جماعات پر پابندی لگانے میں ہرگز خیر کا کوئی پہلو نہیں ہے۔ سرکاری اہل کار اور بعض مفتیان کرام جس قدر احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں۔ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کے لیے تو ہر کسی کو فارغ رکھنے کے ساتھ اس کے اور اس کے اہل وعیال کے اخراجات بھی اٹھانے پڑیں گے۔جب کہ اس سہولت کی طرف کسی کا دھیان نہیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے ایسے تعاون کے کوئی امکانات نظر آرہے ہیں۔ بھوک کا حملہ تو کرونا سے زبردست ہے، چنانچہ احتیاطی تدابیر اس حد تک رکھی جائیں جہاں تک یہ خطرناک صورتحال اختیار نہ کریں۔ شریعت نے بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جہاں پرہیز اور دوا کا حکم دیا ہے وہاں دعا کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ دعاؤں کی قبولیت کے سلسلہ میں ہمارے دین میں اجتماعی دعاؤں کا خصوصی طور پر حکم دیا گیا ہے لہٰذا دعاؤں کی قبولیت کے مقامات، مذہبی اجتماعات نیز جمعہ اور جماعات کو کرونا سے بچاؤ کے لیے ضروری سمجھا جائے۔ احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کی جائیں مگر ایک مومن اور کافر کا موت کے لحاظ سے جو عقید ہ اور تقدیر پر یقین ہے اس کا فرق واضح رہنا چاہیے۔ المیہ یہ ہے کہ کرونا وائرس کا رونا رونے میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان تفاوت نظر نہیں آرہا مسلمان حقیقی توبہ اور اللّٰلہ پاک کی طرف رجوع کے بغیر اپنی مشکلات پر قابو نہیں پاسکتے۔ کیونکہ اللّٰلہ پاک کا وعدہ ہے کہ جب تک تم اپنے اعمال درست نہیں کرو گے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ یہ تمام تر حالات ہمارے اعمال کی وجہ سے ہیں۔اس وقت کونسا عیب ہے جو مسلمانوں میں موجود نہیں نوجوانوں کی 90فی صد آبادی صوم وصلوٰۃ اور قرآن سے دور ہو چکی ہے بے راہ روی اور کھیل تماشے میں مگن اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں ایسے میں اللّٰلہ پاک کی رحمت کی اْمید کیسے کی جا سکتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔