صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

اسلام آباد میں نجی جامعات میں تدریسی عمل مکمل بند ہونے باوجود استاذہ حاضر

راجہ فرقان احمد | پیر 16 مارچ 2020 

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس 5 اپریل تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونے کے باوجود استاذہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے. اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیز میں تدریسی عمل مکمل بند ہونے کے باوجود استاذہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں. اس سے قبل کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام پرائیوٹ یونیورسٹیز میں اساتذہ کےلیے ہدایت نامہ جاری کر دیا. وائس چانسلرز کے نام نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومتی ہدایات کے تحت 5 اپریل تک نجی جامعات میں اساتذہ کو نہیں بلایا جائے گا. نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی جامعات محدود کام کےلیے انتظامی عملے کو طلب کرسکتی ہے تاہم وفاق میں اس معاملے پر کوئی نوٹس فلحال نہیں لیا گیا.

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔